شاہ سلمان ریلیف مرکز کے زیراہتمام 80 یمنی بچوں کے دل کا آپریشن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے دکھی انسانیت کی مدد کےلیےقائم کردہ ریلیف مرکز کے زیراہتمام یمن کے امراض قلب کے شکار 80 بچوں کے دلوں کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شاہ سلمان ریلیف سینٹر کےزیراہتمام یمن کے المکلا کے علاقے میں امراض قلب کےشکار چار بچوں کی 'اوپن ہارٹ' سرجری کی گئی جب کہ 11 بچوں کے دل کے اندرونی حصوں کی سرجری کی گئی۔یمنی بچوں کے دل کے آپریشنز کے حوالے سےشاہ سلمان مرکزکی طرف سے رضاکارنہ مہم شروع کی گئی تھی۔ یہ اس مہم کا دوسرا مرحلہ ہے۔

سعودی عرب کےسرکاری خبررساں‌ادارے "ایس پی اے" کے مطابق گذشتہ سوموار سے شروع ہونے والی مہم کےدوران 80 یمنی بچوں کے دل کا آپریشن کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں