
ترک وزارت دفاع اورمسلحافواج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیاہےکہ جمعہ کے روز عراق کی سرحد پر فوج اور کرد باغی گروپ کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں چار فوجی اور 20 جنگجو ہلاک ہوئےہیں۔
خبر رساں اداروں کے مطابق جنوب مشرقی ترکی کے عراق سے متصل پہاڑی علاقے سکورجا میں کرد ورکرز پارٹی کے جنگجوئوںنے فوج کے ایک کیمپ پر حملہ کیا۔ فوج نے دہشت گردوں کے خلاف جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 20 جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ لڑائی میں چار ترک فوجی بھی مارے گئے۔ دہشت گردوں کے حملے کے بعد فوج نے فضائی کارروائی کرکے عراق کی سرحد کےقریب کرد جنگجوئوںکےکئی ٹھکانے تباہ کردیے۔
وزارت دفاع کے مطابق کرد جنگجوئوں کے حملے میں 6 فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔