سعودیہ نےمشکل وقت میں ساتھ دیا، ریاض کے ساتھ تعاون مزید بڑھائیں گے :جنرل البرھان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سوڈان کی فوجی عبوری کونسل کے سربراہ جنرل عبدالفتاح البرھان نے کہا ہےکلہ سعودی عرب کی طرف سے سوڈانی قوم کےلیےدل کھول کر امداد فراہم کی گئی ہے۔ہم سعودی عرب کے ساتھ مل کرکام جاری رکھیں گے۔

ایک ٹی وی انٹرویومیں جنرل البرھان نے موجودہ بحران میں مدد کرنے پر سعودی عرب، روس اور مصرکا شکریہ ادا کیا۔

انہوں‌نے کہا کہ فوج نے مجبوری میں اقتدار ہاتھ میں لیا ہے۔ جلد ہی حکومت سولین کے حوالے کردی جائے گی۔ انہوں‌نے ملک میں تبدیلی کےعمل میں‌نوجوانوں کی خدمات اور ان کی تحریک کو خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فوجی عبوری کونسل کسی گروپ یاجماعت کی حریف نہیں۔

جنرل البرھان نے کہا کہ سیاسی قوتوں کی طرف سے 100 اہم تجاویز پیش کی گئی ہیں اور کونسل ان پر غور کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر تمام سیاسی قوتیں کسی ایک ایجنڈے پر متفق ہوجائیں تو وہ اگلے روز اقتدار ان کے حوالے کردیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں