سعودی عرب کی سری لنکا میں دہشت گردی کی شدید مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب نے اتوارکے روز سری لنکامیں ہونے والےبم دھماکوں کو بزدلانہ اوروحشیانہ کارروائی قراردیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

العربیہ ڈاٹ‌نیٹ‌کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ کےایک عہدیدار نےکہا کہ جمہوریہ سری لنکا میں ہوٹلوں اور گرجا گھروں ہونے والے بم دھماکے بزدلانہ دہشت گردی ہے اور سعودی حکومت سری لنکا کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہے۔

سعودی عرب کےسرکاری خبر رساں ادارے'ایس پی اے' کے مطابق وزارت خارجہ نے سری لنکا میں دہشت گردی کے واقعات میں شہریوں کے غیرمعمولی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دہشت گردی کے نتیجے میں‌زخمی ہونے والےشہریوں‌ کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

خیال رہےکہ گذشتہ روزایسٹر تہوار کے موقع پر سری لنکا میں چھ مقامات پر بم دھماکے ہوئےجن میں‌208 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئےتھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں