عرب پارلیمنٹ کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سعودی عرب سے یکجہتی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عرب پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر مشعل بن فھم السلمی نے سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں گذشتہ روز دہشت گردی کی کارروائی کے بعد سعودی فورسز کے آپریشن کی مکمل حمایت کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کے ساتھ ہیں۔

العربیہ ڈاٹ‌نیٹ‌کےمطابق ڈاکٹر مشعل بن فھم السلمی نے کہاکہ وہ پوری عرب پارلیمنٹ کی طرف سے شمالی الریاض میں الزلفی گورنری میں دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں‌نے دہشت گردوں کے خلاف سعودی عرب کی سیکیورٹی فورسز کی موثر کاررائی کی تحسین کی اور کہا کہ سعودی عرب کو دہشت گردی اورکی بھینٹ چڑھانے اور مملکت کے امن کو دائو پرلگانے والوں کے خلاف سعودی عرب کاساتھ دیا جائے گا۔

عرب پارلیمنٹ کےاسپیکر نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمےکے لیے سعودی عرب کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ سعودیہ نے علاقائی اور عالمی سطح پر امن وامان کےقیام کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز شمالی الریاض‌میں دہشت گرد گروپ داعش کے جنگجوئوں‌نے ایک مقامی سیکیورٹی مرکز پرحملہ کردیا تھا۔سعودی فورسزنے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے متعدد شدت پسندوں کو ہلاک کردیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں