ادلب : شامی فوج کی گولہ باری ، بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد کے مطابق منگل کے روز ادلب صوبے کے شہر خان شیخون پر شامی حکومتی فورسز کی گولہ باری کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جان سے ہاتھ دھونے والوں میں چار بچے اور دو خواتین شامل ہیں۔ واقعے میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے۔

شام کے شمال مغرب میں واقع ادلب صوبہ عسکری تنظیم ہیئۃ تحریر الشام کے زیر کنٹرول ہے۔

گزشتہ برس ستمبر میں روس ، ایران اور ترکی کے بیچ ایک معاہدہ طے پایا تھا جس کے نتیجے میں صوبے میں شامی حکومت کی فورسز کے حملے روک دیے گئے تھے۔

رواں سال فروری کے آغاز کے بعد سے فریقین کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا۔ اس کے نتیجے میں ستمبر 2018 کو طے پانے والے معاہدے کے بعد صوبے میں نقل مکانی کی سب سے بڑی لہر دیکھنے میں آئی۔

مذکورہ معاہدے میں ہتھیاروں سے پاک ایک زون کا قیام شامل ہے جس پر ابھی تک جزوی طور پر عمل ہو سکا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں