سعودی عرب: شتر مرغ کا سڑک پرگاڑیوں کےدرمیان مٹر گشت، ویڈیو وائرل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر شہریوں‌ نے ایک دلچسپ فوٹیج پوسٹ کی ہےجس میں ایک شتر مرغ کو گاڑیوں کے درمیان بھاگتے دیکھا جاسکتا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ نے بھی شتر مرغ کےسڑک پر مٹر گشت کی فوٹیج نشرکی ہے۔ شتر مرغ کے سڑک پر بھاگنے کا یہ واقعہ شمالی سعودیہ میں الجوف گورنری کے طبرجل کےمقام پر پیش آیا۔ شتر مرغ کو گاڑیوں اور راہ گیروں کے درمیان آزادانہ طریقے سے بھاگتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سڑک پر گاڑی چلانےوالے شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ منظر ان کے لیے انوکھا ہے۔ انہیں نے سڑک پر اس طرح کسی شتر مرغ کوبھاگتے نہیں دیکھا۔ شہریوں‌ نے بھاگتے شتر مرغ کو روک لیا جس کے بعد اسے اس کے مالک کے حوالے کردیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں