امیر قطر کی بدنام زمانہ دہشت گرد افریقی شخصیت کے ساتھ مصافحے کی تصویر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

امیر قطر تمیم بن حمد آل ثانی کی ایک تصویر گردش میں آئی ہے جس میں وہ روانڈا کے دورے کے دوران موریتانیہ میں دہشت گردی کے حوالے سے ایک انتہائی مطلوب شخصیت المصطفی ولد الامام الشافعی سے مصافحہ کرتے نظر آ رہے ہیں۔ الشافعی افریقا میں "ساحل و صحرا" کے علاقے میں سرگرم دہشت گرد تنظیموں کی فنڈنگ کے حوالے سے طویل تاریخ رکھتا ہے۔

تصویر میں الشافعی اُس وفد میں شامل نظر آ رہا ہے جس رواں ہفتے کے اوائل میں روانڈا کے دورے کے موقع پر ہوائی اڈے پر تمیم کا استقبال کیا تھا۔ الشافعی کا روانڈا کے صدر کے ساتھ گہرا اور مضبوط تعلق ہے۔

موریتانیہ میں الشافعی کو دہشت گردی کے لیے فنڈنگ فراہم کرنے، ساحل و صحرا کے علاقے میں دہشت گرد جماعتوں کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کرنے اور سال 2011 سے ملک میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہونے اور ملک کے اندرونی امن و استحکام کے لیے خطرہ بننے جیسے الزامات کا سامنا ہے۔ موریتانیہ کے حکام الشافعی کے خلاف بین الاقوامی وارنٹ جاری کر چکے ہیں اور انہوں نے انٹرپول سے اس کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ موریتانیہ کے موجودہ صدر محمد ولد عبدالعزیز نے الشافعی کو "منشیات فروش، براعظموں کا تخریب کار اور افریقا میں آگ لگانے والی مشعل" قرار دیا ہے۔

الشافعی مالی کے شمال میں سرگرم دہشت گرد اور شدت پسند تنظیموں بالخصوص القاعدہ تنظیم کے ساتھ بھی مضبوط تعلقات کے سبب جانا جاتا ہے۔

افریقی امور کے ماہر اور لکھاری عبداللہ ولد حرمۃ اللہ نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو دیے گئے ایک بیان میں کہا کہ بین الاقوامی رپورٹوں میں الشافعی کا آئیوری کوسٹ میں ہونے والے دھماکوں سے تعلق بتایا گیا ہے۔ علاوہ ازیں وہ القاعدہ تنظیم کی ہمنوا جماعت "المرابطون" کے سربراہ مختار بلمختار کے ساتھ بھی مضبوط روابط رکھتا ہے۔ اسی طرح وہ ماضی میں فرانس کے جاسوس کا کردار بھی ادا کر چکا ہے۔

عبداللہ نے انکشاف کیا کہ الشافعی نے ہی امیر قطر کے روانڈا کے دورے کا انتظام کیا۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ قطر راہ زنوں کے نقش قدم پر چل پڑا ہے اور اب وہ ایسے دہشت گردوں کے تجربے کا سہارا لے رہا ہے جو قتل اور بربادی میں طویل تجربہ رکھتے ہیں۔ امیر قطر کے روانڈا کے صدر کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں جو اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے حوالے سے براعظم افریقا کی ایک اہم شخصیت شمار ہوتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں