سعودی فرماں روا اور ولی عہد کی یوکرین کے نئے صدر کو مبارک باد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے یوکرین میں صدارتی انتخابات میں کامیابی پر صدر ولادی میر زیلنسکی کو تہنیتی پیغامات ارسال کیے ہیں۔

سعودی خبر رساں ایجنسی SPA کے مطابق شاہ سلمان نے اپنے پیغام میں کہا کہ "یوکرین میں صدارتی انتخابات میں جیت کے موقع پر ہم مسرت کے ساتھ آپ کو مملکت سعودی عرب کے عوام ، حکومت اور اپنی جانب سے آپ کو نیک تمناؤں کا تحفہ پیش کر رہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یوکرین کے دوست عوام مزید ترقی اور پیش رفت کی منازل طے کریں گے"۔

اسی طرح سعودی ولی عہد کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ "یوکرین میں صدارتی انتخابات میں آپ کی کامیابی پر میں اس امر پر مسرت محسوس کر رہا ہوں کہ پورے اخلاص کے ساتھ آنجناب کے لیے صحت اور مسرت اور یوکرین کے عوام کے لیے مزید ترقی کے حوالے سے اپنی امیدوں اور تمناؤں کا اظہار کروں"۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں