شام : دیر الزور میں بارودی سرنگیں پھٹنے سے بشار فوج کے 5 اہل کار ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد کے مطابق دیر الزور صوبے کے مشرق میں بارودی سرنگوں کے متعدد دھماکوں کے نتیجے میں بشار الاسد کی فوج کے کم از کم 5 اہل کار مارے گئے جب کہ متعدد زخمی ہوئے۔ یہ واقعہ دیہی علاقے میں واقع قصبے صبیخان میں پیش آیا۔

اس سے قبل دیر الزور کے مشرق میں البوکمال شہر کے نواحی دیہی علاقوں السیال اور الجلاء میں بشار کی فوج اور اس کی ہمنوا ملیشیاؤں کی داعش تنظیم کے ارکان کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئیں۔

دوسری جانب بدھ کے روز شام کے شمال مغربی صوبے ادلب کے شہر جسر الشغور میں کار بم دھماکا ہوا۔ المرصد کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 18 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جن میں زیادہ تعداد عام شہریوں کی تھی۔


مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں