حوثی باغیوں کی جانب سے اقوام متحدہ کے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں کی طرف سے شہری آبادی کو گولہ باری سے نشانہ بنانے اور اقوام متحدہ کے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہیں۔

جمعہ کے روز حوثی باغیوں نے جنوبی الحدیدہ میں التحیتا ڈاریکٹوریٹ میں شہری آبادی پر مشین گنوں سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد گھروں کو نقصان پہنچا اور شہریوں میں‌ خوف و ہراس پھیل گیا۔

ادھر التحیتا گورنری کے پہاڑی علاقوں میں حوثی ملیشیا نے سرکاری فوج کی چوکیوں پر ھاون راکٹوں، 10 راکٹوں، آرپی جی اور 'لو' میزائلوں سے حملے کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق حوثی باغیوں‌ نے 23 ملی میٹر دھانے والی توپ اور 14.5 دھانے والی توپ سے گولہ باری کی۔ خیال رہے کہ گذشتہ برس 18 دسمبر کو حوثی باغیوں اور حکومت کےدرمیان اقوام متحدہ کی ثالثی کے تحت جنگ بندی معاہدہ طے پایا تھا۔ حوثی ملیشیا کی طرف سے معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں