ایران نے امریکی بیڑے کے اوپر سے اپنے ڈرون طیارے کے پرواز کی ویڈیو جاری کر دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب نے انٹرنیٹ پر ایک فوٹیج اپ لوڈ کی ہے جس میں ایران کے دیسی ساختہ ڈرون طیارےکو خلیجی پانیوں میں‌موجود امریکی طیارہ بردار بیڑے کے اوپر سے پرواز کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے'تسنیم' کے مطابق امریکی بیڑے کے اوپر سےایرانی ڈرون طیارے کے پرواز کی تاریخ معلوم نہیں ہوتی تاہم نیلے رنگ کےڈرون طیارے پرفارسی اور لاطینی زبانوں میں "ابابیل 3" لکھا دیکھا جاسکتا ہے۔ اس ڈرون نے ساحل کےکنارے ایک رن وےسے اڑان بھری تھی۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی'تسنیم' نے ایرانی ڈرون کو امریکی بحری بیڑے کے اوپر پرواز کرنےکو پاسداران انقلاب کی بحری طاقت کا ثبوت قرار دیا ہے۔

ایرانی ڈرون کے فضاء میں بلند ہونے کے بعد سمندر میں دو جنگی بحری جہاز دیکھےجاسکتےہیں۔ ان کےقریب ایک جنگی بیڑا بھی کیمرے میں آنکھ میں آ رہا ہے جس پرجلی حروف میں'69' کا عدد پڑھا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں امریکا نےایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں