بحرین کے حوالے سےعراق کے متنازع بیانات پر تشویش ہے: امارات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

متحدہ عرب امارات نے عراق کے سیاسی رہ نمائوں‌کی جانب سے خلیجی ریاست بحرین پر تنقید پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ‌ کےمطابق متحدہ عرب امارات کی وزار ت خارجہ اور عالمی تعاون کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ابو ظبی جمہوریہ عراق کی طرف سے بحرین پر تنقید کو تشویش کی نظر سے دیکھتا ہے۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ برادر ملک بحرین کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور منامہ کی معزز قیادت پر تنقید کسی صورت میں قابل قبول نہیں۔

امارات کی حکومت نے عراق اور بحرین پر زور دیاہے کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ کشیدگی بڑھانے کے بجائے بھائی چارے کے فضاء کو فروغ دیں۔ بیان میں کہا گیا ہےکہ ہم باہمی تعاون، رابطے، ایک دوسرے کی خود مختاری کے احترام اور دوسروں کے معاملات میں عدم مداخلت کےاصول پر چلنے پر زوردیتے ہیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں عراق کےشیعہ مذہبی رہ نما مقتدیٰ الصدر نے بحرین کی قیادت کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا جس پر منامہ نے عراق سے باضابطہ طورپراحتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

اسی تناظر میں متحدہ عرب امارات نے عراق اور بحرین پر زور دیا ہےکہ وہ کشیدگی کم کریں اورخطے کے استحکام کے لیے کی جانے والی مشترکہ کوششوں کو آگے بڑھانےپرتوجہ دیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں