صدرطیب ایردوآن رواں سال کےاختتام پرعراق کا دورہ کریں گے:ترک وزیرخارجہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ترکی کےوزیرخارجہ مولود جاویش اوگلونے کہا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوآن رواں سال کےاختتام پرعراق کا دورہ کریں‌گے جہاں وہ بغداد میں ہونے والی چوتھی اسٹریٹیجک کونسل میں بھی شرکت کریں گے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کےمطابق ترک وزیر خارجہ نے ان خیالات کا اظہار عراق کےدورے کےدوران بغداد میں اپنے عراقی ہم منصب محمد علی الحکیم سے ملاقات کےدوران کیا۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے ترک وزیر خارجہ نےکہا کہ انہوں نے عراقی قیادت کےساتھ دوطرفہ تعاون، خطے کے حل طلب مسائل اور تجارتی تعلقات کےفروغ پر تفصیلی بات چیت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملک عراقی صدر برھم صالح کے رواں سال ہونے والےدورہ ترکی کے موقع پر کیے گئےفیصلوں اور اعلانات پر عمل درآمد کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں‌نے عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی کو ترکی کےدورے کی بھی دعوت دی اور کہا کہ ترک صدر طیب ایردوآن بھی رواں سال کے اختتام پر عراق کا دورہ کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں