سعودی عرب میں شعبان 30 کا، پہلا روزہ سوموار کو ہوگا: ماہر فلکیات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے ماہر فلکیات سدیر الرائی عبداللہ الخضیری نے کہا ہے کہ شعبان المعظم 30 دن کو ہوگا اور رمضان المبارک کا آغاز سوموار کے روز سے ہوگا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے سعودی ماہرفلکیات کا کہنا تھا کہ 29 شعبان کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں‌ نے کہا کہ سعودی عرب میں‌ روئیت ہلال فلکی حساب کتاب کے مطابق نہیں ہوتا بلکہ اس کا فیصلہ روئیت ہلال کمیٹی کے اعلان اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق کیا جاتا ہے۔

ماہر فلکیات عبداللہ الخضیر کا کہنا تھا کہ ان کے اندازے کے مطابق اس بار شعبان 30 کا ہوگا۔ ام القریٰ کلینڈر برائے 2019ء کے مطابق 1440ھ کا ماہ صیام سوموار سے شروع ہوگا۔

ایک دوسرے سوال کے جواب میں انہوں‌ نے کہا کہ پانچ مئی کو سعودی عرب میں فضاء ابرآلود اور غبار آلود رہے گی، اس کے ساتھ ساتھ تیز ہوائیں چلیں گی۔ رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔ اس لیے یکم رمضان المبارک چھ مئی سوموار کے روز ہوگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں