سعودی عرب کی اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب نے باور کرایا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔ مملکت نے اس بین الاقوامی تنظیم کے سرکاری حکام پر زور دیا اقوام متحدہ کے سرکاری اکاؤنٹس اور متعلقہ سرکاری شخصیات کی جانب سے معلومات کو دوبارہ نشر کرنے سے قبل معلومات کی صداقت کو یقینی بنایا جانا چاہیے اور انہیں سرکاری ذرائع سے ہی لیا جانا چاہیے۔

سعودی عرب نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ صحافتی خبروں کو تصدیق کے بغیر نقل نہ کیا جائے۔ اس لیے کہ بعض خبروں میں حقائق کی جعل سازی کی گئی ہوتی ہے اور ان خبروں میں بعض ممالک کے لیے معاند نظریات اور پالیسیوں کی عکاسی ہوتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں