یمنی ارکان پارلیمنٹ کی سعودی ولی عہد سےملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن کےارکان پارلیمان کے ایک وفد نے پارلیمنٹ کے اسپیکر سلطان البرکانی کی قیادت میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیزسے ملاقات کی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کےمطابق یمنی ارکان پارلیمنٹ کےوفد اور سعودی ولی عہدکےدمیان ہونے والی بات چیت میں یمن جنگ، ایران نواز حوثی باغیوں کے خلاف جاری آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ مل کر لڑنے کےعزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر یمنی ارکان پارلیمنٹ نے سعودی حکومت کا یمن کے ساتھ تعاون پرخصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں‌نے حوثیوں کی ظالمانہ کارروائی کے چار سال کےبعد یمنی پارلیمنٹ کی سرگرمیوں‌کی بحالی کے حوالے سےسعودی عرب کی کوششوں کو بھی سراہا۔

یمنی پارلیمنٹ کےاسپیکر البرکانی نے کہا کہ ان کی پارلیمانی سرگرمیوں کا چار سال کےتعطل کے بعد قانون سازی کا آغاز اہم پیش رفت ہے اور اس تاریخی پیش رفت میں سعودی عرب نے غیرمعمولی غیرمسبوق کردار ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ حوثی ملیشیا کی جانب سے پارلیمنٹ کو معطل رکھنےاور ملک میں دستوری سازی کا عمل روکنے کے لیے طاقت سمیت ہرطرح کےحربے استعمال کیےگئے مگر باغی بری طرح ناکام رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں