.

مصری نوجوان اھرام مصر کی چوٹی پر چڑھ گیا، زائرین خوف زدہ

نوجوان کے اھرام مصرکی چوٹی پرچڑھنے کی فوٹیج وائرل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصرمیں ایک مقامی شخص قاہرہ میں موجود اہرام مصرکی چوٹی پر چڑھ گیا۔ اھرام مصر کی چوٹی پر موجود تکون توڑنے کے بعد اس نےوہاں‌سے زائرین پر پتھر اور لکڑیاں‌پھنکیں جس کے نتیجے میں سیاح اور زائرین خوف زدہ ہوگئے۔

سماجی کارکنوں‌ نے سوشل میڈیا پر ایک فوٹیج پوسٹ‌ کی ہے جس میں‌ ایک نوجوان کو اھرام مصر کی چوٹی پرچڑھتے دکھایا گیا ہے۔ یہ نوجوان اھرام مصر کی چوٹی پر چڑھنے کے وہاں سے پتھر پھینکنے لگا جس کے باعث وہاں پر موجود شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ زائرین اور سماجی کارکنوں کاکہنا ہےکہ اھرام مصر کی چوٹی پر چڑھنے والے نوجوان کا ذہنی توازن درست نہیں لگتا۔

نوجوان کی جانب سے سنگ باری کے باعث پولیس اسےپکڑنے میں پہلے تو ناکام رہی تاہم بعد میں پولیس نے اسے گرفتار کرلیا تھا۔