.

سعودی عرب: ورثاء اب متوفی کے اثاثوں اور سرمایہ کاری کی معلومات جان سکیں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں کیپیٹل مارکیٹ اتھارٹی CMA نے مملکت میں فوت ہونے والے افراد کے مالی اثاثوں اور سرمایہ کاری کی تفصیلات ظاہر کرنے کے لیے ایک الکٹرونک سروس متعارف کرائی ہے۔ یہ سروس متوفی کے ورثا یا مجاز افراد کو موقع فراہم کرے گی کہ وہ متوفی شخص سے متعلق سیکیورٹیز اور انویسٹمنٹ اکاؤنٹس کی معلومات حاصل کرنے کے واسطے براہ راست Saudi Securities Depository Center Company سے رابطہ کر سکیں۔

کیپیٹل مارکیٹ اتھارٹی کے اس اقدام کا مقصد مارکیٹ کے نظام کو ترقی دینا، اس پر اعتماد کو مضبوط بنانا اور متوفی شخص کے اثاثوں کو جاننے کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے ورثا کی معاونت کرنا ہے۔

اس سروس کے نتیجے میں ورثا CMA کی ویب سائٹ کے ذریعے مقررہ شرائط کے تحت متوفی شخص کے مالی اثاثوں اور سرمایہ کاری کی تفصیلات جاننے کی درخواست دے سکیں گے اور متوفی سے متعلق مطلوبہ دستاویزات فراہم کرنے کے بعد کسی بھی وقت متعلقہ معلومات حاصل کر سکیں گے۔