سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی تیاریاں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں ماہ صیام اور عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے سرکاری سطح پر کمیٹی کے علاوہ شہری بھی اس میں بھرپور طریقے سے حصہ لیتے ہیں۔

آج بروز ہفتہ 29 شعبان المعظم کو سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ سعودی عرب کے اہم مقامات پر رویت ہلال میں مہارت رکھنے والے شہری چاند دیکھیں گے۔

مملکت میں رویت ہلال کے حوالے سے 'حوطۃ سدیر' کے مقام کو اہمیت دی جاتی ہے۔ یہاں پر جدید آلات سے لیس جامعہ المجعمہ رصدگاہ قائم ہے جہاں جدید ترین دوربینوں اور الیکٹرانک ٹیلی اسکوپ کی مدد سے چاند دیکھنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

سعودی عرب کی سپریم کورٹ کی طرف سے 29 شعبان بہ روز ہفتہ 1440ھ کے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ چاند دیکھنے والے خواتین وحضرات طے شدہ طریقہ کار کے مطابق رویت ہلال کی گواہی دیتے ہیں۔

سعودی ماہر فلکیات عبداللہ الخضیری کے مطابق سعودی عرب میں شعبان 30 دن کا ہو گا اور رمضان المبارک 6 مئی بروز سوموار شروع ہو گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں