معیشت کا تیل پر انحصار کم کیا جائے: حسن روحانی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ معیشت کی بحالی اور امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ایران کو تیل کے علاوہ اپنی برآمدات کو بڑھانا ہو گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اب تہران کے غیر ملکی کرنسی کے ذخائر کو نشانہ بنا رہے رہا ہے۔

روحانی نے ایرانی سرکاری ٹی وی پر ایک تقریر میں کہا کہ "امریکا ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر کو نقصان پہنچانا چاہ رہا ہے۔ اسی لئے غیر ملکی کرنسی میں حاصل ہونے والی آمدن کو برھانا ہو گا اور ایسے اخراجات کو کںڑول کرنا ہو گا جن کی خریداری کے لئے ہمیں ڈالر میں ادائیگی کرنا پڑتی ہے۔"

ایرانی صدر کا مزید کہنا تھا کہ "ہمیں اپنی پیداوار کو بڑھانا ہوگا اور اپنی برآمدات کو بڑھانا ہوگا تاکہ ہم ایرانی معیشت کو نقصان پہنچانے کے امریکی منصوبوں کو ناکام بنا دیں۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں