قطری عہدیدار نے مصریوں کو 'دشمن' قرار دیا: سوشل میڈیا پر سخت برہمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

قطری حکومت کے ایک عہدیدار کی جانب سے مصریوں کو دشمن قرار دیے جانے کے متنازع بیان پر سوشل میڈیا پر ان کے خلاف سخت غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق قطر کی نیشنل کونسل برائے سیاحت کے سیکرٹری جنرل اور قطری فضائی کمپنی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اکبر الباکر نے ایک بیان میں کہا کہ مصری ہمارے لیے دشمن ہیں اور دشمنوں کو پیزے نہیں کھلائے جاتے۔

اکبرالباکر سے سوال پوچھا گیا کہ آیا وہ مصریوں کو قطر میں داخلے کے لیے ویزے جاری کریں گے تو انہوں‌ نے انگیزی زبان میں بات کرتے ہوئے کہا کہ 'پیزے دشمنوں‌ کو نہیں بلکہ دوستوں کو کھلائے جاتے ہیں'۔ اس کے بعد انہوں‌ نے زور سے قہقہ لگایا۔

الباکر کے اس بیان کی ایک فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس پر سماجی کارکنوں نے سخت غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔ تاہم بعض قطری شہریوں‌ نے ان کے بیان کی تحسین کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں