سعودی عرب:نجران کے ہوائی اڈے سے چار سال بعد فلائیٹ آپریشن بحال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن کی سرحد کےقریب سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے نجران میں قائم ہوائی اڈے پر فضائی سروس چار سال تک معطل رہنے کے بعد فلائیٹ آپریشن بحال کردیا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ‌نیٹ کے مطابق نجران ہوائی اڈے پر چار سال قبل یمن میں بحالی امید اور طوفانی عزم آپریشن شروع ہونے کے بعدفلائیٹ آپریشن بند کردیا گیا تھا

سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نجران کے فضائی اڈے پر فلائیٹ آپریشن چار سال کے بعد بحال کردیا گیا ہے۔نجران کے ہوائی اڈے پر فلائیٹ آپریشن کی بحالی کا آغاز جدہ سے آنے والی ایک پرواز سے ہوا جس میں حکومتی شخصیات اور ہوائی اڈے کی انتظامیہ کے اہلکار سوار تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں