"قطر پیپرز" نے یورپ میں الاخوان کی فنڈنگ کا خفیہ نیٹ ورک کس طرح بے نقاب کیا ؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

فرانس میں کچھ عرصہ قبل Qatar Papers کے نام سے ایک کتاب منظر عام پر آئی تھی جس نے وسیع پیمانے پر لوگوں کی توجہ حاصل کر لی۔ کتاب کو دو صحافیوں نے تحریر کیا ہے جن کے نام Christian Chesnot اور Georges Malbrunot ہیں۔ اس کتاب میں قطر کی جانب سے فرانس میں اسلامی اداروں اور تنظیموں کی سپورٹ اور حوصلہ افزائی کا انکشاف کیا گیا۔

مذکورہ کتاب کے حوالے سے فرانسیسی اخبار "لو جورنل دو سینتر" کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قطر کی جانب سے فرانس میں الاخوان المسلمین کے زیر انتظام مساجد اور اسلامی مراکز کی تعمیر کے درجنوں منصوبوں کی فنڈنگ کی جا رہی ہے۔ اس انکشاف سے اُس خفیہ تاثیر کا پتہ چلتا ہے جس پر کچھ عرصہ قبل سامنے آنے والی کتاب "قطر پیپرز" میں تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے۔

کتاب کے ایک مؤلف جارج مالبرونو کے مطابق تحقیق سے انکشاف ہوا کہ صرف یورپ میں ہی تقریبا 15 ممالک میں ایسی 140 سوسائٹیز ہیں جو قطر کے غیر سرکاری ادارے "قطر چیریٹی" سے مالی امداد وصول کر رہے ہیں۔ اس کا مطلب ہوا کہ قطر چیریٹی نے آخری چند برسوں کے دوران فرانس میں بھرپور سرمایہ کاری کرتے ہوئے 3 کروڑ یورو کے قریب لگا دیے۔

مالبرونو کا کہنا ہے کہ "اس حوالے سے دہرے معیار ہیں اور رقم وصول کرنے والی سوسائٹیز کی جانب سے تقریبا مستقل بنیادوں پر جھوٹ بول کر اس کی تردید کی جاتی ہے۔ اس کی وجہ بڑی سادہ ہے۔ درحقیقت بدترین تشخص کے حامل ملک قطر کے ساتھ روابطہ کی موجودگی کا اقرار سایسی پہلو سے منفی اثرات رکھتا ہے۔ لہذا یہ لوگ اسے خفیہ رکھنے کو ترجیح دیتے ہیں"۔

قطر کی جانب سے الاخوان المسلمین کی شکل میں موجود سیاسی اسلام کو فروغ دینے سے متعلق سوال کے وجاب میں جارج مالبرونو کا کہنا تھا کہ "ہمیں بیدار ہو جانا چاہیے۔ قطر چیریٹی کا ادارہ چند ممکنہ خامیوں کے ساتھ دہشت گردی کی فنڈنگ کر رہا ہے، باقی وہ جو کچھ کر رہا ہے وہ قانونی دائرے میں ہے۔ اس کا حتمی ہدف یہ ہے کہ فرانس کے عام قانون کو اسلام (اس الاخوان جماعت) کے ساتھ ہم آہنگ کر دے۔ اس سلسلے میں مساجد، اسکولوں، تجارتی مراکز، طبی مراکز اور مردہ خانوں کی تعمیر کا یقینا ایک اہم کردار ہے"۔

مالبرونو کے مطابق فرانس میں سوسائٹیز کو وصول ہونے والی رقوم کی نگرانی کے طریقہ کار کو بہتر بنایا جانا چاہیے جن کا میلان حقیقی فرانسیسی شدت پسندوں کی فنڈنگ کی جانب ہوتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں