سوڈان : خرطوم میں سعودی سفارت خانے کی جانب سے "سڑک پر گزرنے والوں" کے لیے افطار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سوڈان میں سعودی سفارت خانے نے جمعے کے روز دارالحکومت خرطوم میں سڑک پر گزرنے والوں کے لیے افطار کا اہتمام کیا۔ سفارت خانے کے سامنے سے گزرنے والے راستے پر اس کاوش میں "بواعث الخیرات" فلاحی تنظیم کا تعاون بھی حاصل تھا۔

اس موقع پر سوڈان میں سعودی سفیر علی حسن جعفر نے اپنے ہاتھوں سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد میں افطار تقسیم کیا۔

سعودی سفیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سفارت خانے کی جانب سے افطار کی تقسیم کا مقصد اس ماہِ مبارک کے دوران سوڈان میں اپنے برادران کو سپورٹ کرنا تھا۔ انہوں نے باور کرایا کہ سعودی عرب کی جانب سے سوڈانی عوام کے لیے تمام شعبوں میں سپورٹ کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں