حوثیوں کے ہاتھوں یمنی وزیر دفاع کے والد کا گھر تباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن کے شہر ذمار میں حوثی ملیشیا نے یمنی وزیر دفاع محمد علی المقدشی کے والد شیخ علی احمد صلاح المقدشی کے گھر کو دھماکے سے اڑا دیا۔

ذمار شہر میں مقامی ذرائع نے بتایا کہ باغیوں نے چار منزلہ گھر کے کونوں میں شدید نوعیت کا دھماکا خیز مواد نصب کیا۔

حوثیوں نے 2015 کے وسط میں ذمار شہر کے مشرقی حصے میں دو گھروں کو دھماکے سے تباہ کر دیا تھا۔ یہ گھر وزیر دفاع المقدشی اور ان کے والد کے زیر انتظام تھے۔

یمن کی وزارت انسانی حقوق کی جانب سے حوثی ملیشیا پر یہ الزام عائد کیا جا چکا ہے کہ اس نے ستمبر 2014 میں آئینی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد سے ملک کے مختلف صوبوں میں اپنے مخالفین کے 900 سے زیادہ گھروں کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کر دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں