.

دبئی ہوائی اڈے کے قریب چھوٹے طیارے کو حادثہ، چار افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب سروے کے لئے استعمال کئے جانے والے ایک چھوٹے جہاز کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں طیارے کے ہواباز، معاون ہواباز ہلاک ہو گئے۔ طیارے میں سوار دوسرے دو افراد بھی اس حادثے میں لقمہ اجل بن گئے۔

حادثے میں ہلاک ہونے والے تین افراد برطانیہ جبکہ چوتھا جنوبی افریقا کے رہائشی تھے۔ یو اے ای کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا ’’ڈائمنڈ ائرکرافٹ [ [DA42برطانیہ میں رجسٹرڈ تھا۔ اسے دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے پانچ کلومیٹر فنی خرابی کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

دبئی میڈیا آفس کے مطابق اس حادثے کے بعد ہوائی آڈے پر اترنے کے لئے آنے والی پروازوں کو دبئی ہی کے آل مکتوم بین الاقوامی ہوائی اڈے کی سمت موڑ دیا گیا۔

میڈیا آفس کے مطابق ائر پورٹ پر فضائی ٹریفک معمول کے مطابق جاری ہے، تاہم اس میں بعض پروازوں کی آل مکتوم ہوائی اڈے کی جانب منتقلی اور حادثے کی وجہ سے دیگر پروازں کی روانگی میں تاخیر ہوئی۔