آرامکو نے حملے سے متاثرہ تیل پائپ لائن مرمت کرکے تیل کی فراہمی بحال کردی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی پٹرولیم کمپنی 'آرامکو' نے ایران نواز حوثی باغیوں کے ڈرون حملے میں متاثر ہونے والی تیل پائپ لائن کی مرمت کے بعد تیل کی فراہمی بحال کر دی ہے۔ کمپنی کے ایک سینیئرعہدیدار نے بتایا کہ حملے کے بعد مرکزی تیل پائپ لائن سےتیل کی سپلائی صرف دو دن متاثر ہوئی۔ جمعرات کے روز تیل کی سپلائی معمول کے مطابق بحال کردی گئی ہے۔

کمپنی کےعہدیدارنے بتایاکہ مشرقی سعودی عرب سے مغرب ساحل میں ینبع بندرگاہ تک تیل سپلائی کرنے والی پائپ لائن شرقا۔غربا متاثر ہوئی تھی جسے دو روز کے اندر اندر مرمت کرنےکے بعد تیل کی سپلائی بحال کر دی گئی ہے۔

حوثیوں کے ڈرون حملے سے متاثر ہونے والی پائپ لاین سے یومیہ 50 لاکھ بیریل تیل سپلائی کیا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ منگل کو 'آرامکو' کےعہدیدار نے کہا تھا عسکریت پسندوں نے مشرقی سعودی عرب کے دو پٹرولیم اسٹیشنوں پر حملہ کیا جس کے نتیجےمیں دو پائپ لائنیں متاثر ہوئی تھیں۔

دوسری جانب سعودی عرب کے وزیر پٹرولیم وقدرتی وسائل انجینیر خالدبن عبدالعزیز الفالح نے کہا ہےکہ مشرقی سعودی عرب سے مغرب ساحل میں ینبع بندرگاہ تک تیل سپلائی کرنےوالی پائپ لائن شرقا۔غربا متاثر ہوئی تھی۔ حمل کے نتیجے میں پمپنگ اسٹیشن نمبر 8 متاثرہوا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں