.

شام: فلسطینی پناہ گزین کیمپ پر بمباری سے 10 فلسطینی پناہ گزین شہید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اقوام متحدہ کےمطابق جمعرات کے روزشام کےحلب شہرکےقریب فلسطینی پناہ گزین کیمپ پرمیزائل حملوں کے نتیجے میں‌ کم سے کم 10 فلسطینی پناہ گزین شہید ہوگئے ہیں۔

جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ حلب میں النیرب پناہ گزین کیمپ میں منگل کو ہونے والے میزائل حملوں میں کم سے کم 10 فلسطینی جاں بحق اور30 زخمی ہوگئے۔

فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے کام کرنے والی اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی میزائل حملے اس وقت کیے گئے جب فلسطینی پناہ گزین روزہ افطار کرنےکے لیے ایک جگہ جمع ہو رہے تھے۔ اس دوران گنجان آباد کیمپ النیرب پر متعدد میزائل گرے جس کے نتیجے میں ایک درجن کےقریب افراد مارےگئے۔

مہلوکین میں چاربچے شامل ہیں جن میں ایک کی عمرچھ سال بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔