ترکی: سعودی سفارت خانے نے پراپرٹی کے مسائل میں پھنسے شہریوں کو خبردار کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ترکی میں سعودی سفارت خانے نے ترکی میں سرمایہ کاری کرنے والے اپنے شہریوں، پراپرٹی کے مالکان کے ساتھ مسائل کا شکار سعودیوں اور ترکی میں سرمایہ کاری کے خواہش مند شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ سعودی سفارت خانے کے ساتھ رابطہ کریں۔

اس کا پہلا مقصد قانونی اقدامات کی جان کاری لینا ہے جن پر چلنا لازم ہے اور دوسرا مقصد پراپرٹی کے شعبے میں کام کرنے والی کمپنیوں کے قابل اعتماد ہونے کو جاننا ہے۔

ترکی میں سعودی سفارت خانے نے جمعے کے روز جاری ایک بیان میں سعودی شہریوں کو خبردار کیا ہے۔ اس کے جواب میں بہت سے سعودیوں نے ترکی میں پراپرٹی کے شعبے میں خود کو درپیش مسائل کی شکایات ارسال کی ہیں۔

ان مسائل میں سیل ڈیڈ کا عدم حصول یا گروی جائیداد کی سیل ڈیڈ کا حاصل ہونا اور پوری قیمت ادا کر دینے کے باوجود خریدی ہوئی پراپرٹی میں داخلے سے روکا جانا اور کنٹریکٹر کمپنیوں کی جانب سے دھمکیاں شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں