.

قطری معتمرین کے پہلے گروپ کی جدہ آمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عمرے کے خواہش مند قطری شہریوں کا پہلا گروپ جمعے کی شب جدہ کے کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ پہنچا، اس گروپ میں 70 افراد شامل تھے۔

متعلقہ کمیٹی نے قطری معتمرین کے کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ پر اترنے کے فوری بعد ان کی آمد کے حوالے سے اقدامات کو آسان بنایا۔

سعودی عرب کی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ عمرہ ادا کرنے کے خواہش مند قطری برادران جدہ میں کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ پہنچنے پر متعلقہ خدمات کا پیکج بُک کرا سکتے ہیں اور انہیں آمد سے قبل ویب سائٹ کے ذریعے اندراج کی ضرورت نہیں۔ واضح رہے کہ سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے قطری معتمرین کی درخواستوں کی وصولی کے لیے مختص ویب سائٹ کے لنکس کو قطری حکام نے بلاک کر دیا تھا۔

وزارت حج و عمرہ کے مطابق قطری برادران کو الیکٹرونک اندراج سے مستثنی کرنے کا اقدام خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی ہدایات پر عمل میں آیا ہے۔

سعوی وزارت حج و عمرہ نے عمرے کے خواہش مند قطری شہریوں کی درخواستوں کی وصولی کے لیے ایک نیا لنک https://qtumra.haj.gov.sa مختص کرنے کا اعلان کیا تھا۔ نیا لنک مختص کرنے کا سبب قطری حکام کی جانب سے سابقہ لنک https://qatariu.haj.gov.sa کو بلاک کرنا تھا۔