مصر : باتوں سے پریشان نوجوان نے ماں کو بالکونی سے نیچے پھینک دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مصر میں ایک شقی القلب نوجوان نے اپنی ماں کو تیسری منزل کی بالکونی سے نیچے پھینک دیا جس کے نتیجے میں ماں کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی۔

مقامی نیوز ویب سائٹوں کے مطابق یہ واقعہ مصر کے شمالی صوبے الدقہلیہ کے گاؤں شرنقاش میں پیش آیا۔ پولیس کی جانب سے تحقیقات پر یہ بات سامنے آئی کہ 25 سالہ نوجوان نے اپنی 59 سالہ ماں کو گھر کی تیسری منزل کی بالکونی سے نیچے گرا دیا۔ نوجوان کے مطابق اُس کی ماں بالکونی میں کھڑے ہو کر پڑوسیوں سے اونچی آواز میں بات کر رہی تھی جس سے نوجوان کی نیند خراب ہوئی۔ اُس نے ماں سے خاموش رہنے کو کہا مگر ماں نے انکار کر دیا۔ اس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ اس دوران ماں کو خوف محسوس ہوا اور وہ بالکونی کی جانب چلی گئی تو بیٹے نے اسے اوپر سے سڑک پر پھینک دیا۔ ماں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹنے کی تصدیق کی گئی۔

پولیس نے نوجوان کو حراست میں لے لیا اور بعد ازاں اس نے واقعے اور جرم کا اعتراف کر لیا۔ نوجوان کے مطابق روزے کے سبب اورنیند پوری نہ ہونے کی وجہ سے ذہنی تناؤ کا شکار تھا جب کہ اس کی ماں نے خاموش ہونے یا آواز دھیمی کرنے سے بھی انکار کر دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں