.

سعودی عرب: دوران پرواز طیارے کے معاون پائلٹ کا انتقال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں ایک ہوائی جہاز کی پروازکے دوران طیارے میں موجود معاون کپتان حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگیا۔ یہ واقعہ جمعہ کی شام سعودیہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز بین الاقومی ہوائی اڈے کے قریب پیش آیا جب ریاض کے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے سے آنے والی ایک پرواز میں موجود معاون پائلٹ کو فضاء میں دل کی تکلیف ہوئی۔ دوران پرواز عارضہ قلب کا شکار ہونےوالے معاون ہواباز کا تعلق سوڈان سے تھا اور اس کی شناخت مصعب سلیمان کے نام سے کی گئی ہے۔

فضائی کمپنی 'فلائی ادیل' کےچیف ایگزیکٹو کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ معاون ہواباز کو طیارے کے فضاء میں بلند ہونے کے بعد دل میں تکلیف محسوس ہوئی۔ مدینہ منورہ میں طیارے کی لینڈنگ کے بعد معاون ہواباز کو اسپتال منتقل کیاگیا مگر وہ جاں بر نہ ہو سکا۔ اس کےخاندان کو سعودی عرب لانے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔ کمپنی نے اپنے ایک اہم ملازم کی پرواز کےدوران اچانک موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔