شہزادہ محمد اور مائیک پومپیو کا علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے ساتھ ٹیلی فون پر علاقائی صورتحال بشمول سیکیورٹی اور استحکام کو مضبوط بنانے سے متعلق کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس امر کا اعلان اتوار کے روز سعودی وزارت اطلاعات نے ایک ٹویٹ پیغام میں کیا ہے۔

یہ اعلان سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے خلیجی اور عرب ملکوں کے سربراہوں کو مکہ میں ایک ہنگامی اجلاس میں شرکت کی دعوت کے چند گھنٹوں بعد سامنے آیا جس میں خادم الحرمین الشریفین نے خلیجی اور عرب قیادت کو مملکت اور متحدہ عرب امارات میں ہونے والے حالیہ حملوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں