سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں ژالہ باری سے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی جنوبی گورنری النماص میں آل قحطان کے علاقے میں گذشتہ روز ہونے والی بارش اور ژالہ باری کے باعث نہ صرف علاقے میں موسم میں ٹھنڈا ہو گیا بلکہ ژالہ باری سےالنماص کے پہاڑی علاقوں نے سفید چادر اوڑھ کر قدرتی حسن کو دوبالا کردیا۔ سیاح اور قدرتی مناظر کے دلدادہ شہریوں کو یہ موسمی تبدیلی کیمروں میں محفوظ کرنے کا ایک نیا موقع فراہم مل گیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ‌ کے مطابق بارش کے باعث النماص گورنری اور اس کے مضافات میں موسم ٹھنڈا ہوگیا۔ زائرین اور سیاح گھروں سے نکل کھڑے ہوئے اور لوگوں‌ نے تازہ بارش اور ژالہ باری کے بعد کے مناظر کو اپنے کیمروں میں محفوظ کرلیا۔ سردی بڑھنے کے باعث علاقے میں سیاحوں کا رش لگ گیا۔

سعودی عرب کے محکمہ موسمیات نے اتوار کے روز عسیر کے علاقے میں ٹھنڈی ہوائوں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں