.

دبئی کے ہوٹل اور ریستوران مینو میں حراروں کی تعداد لکھنے کے پابند ہوں گے

نئے حکمنامے سے موٹاپے پر نظر رکھنے والے خوش خوراک صارفین کی زندگی آسان ہو جائے گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

دبئی حکام نے تمام ریستورانوں اور ہوٹلوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ہاں پیش کئے جانے والے کھانوں کی ورائٹی پر مبنی مینو میں حراروں [کیلویز] کی تعداد نمایاں طور پر تحریر کریں۔

دبئی بلدیہ کے ایک سرکلر کے مطابق "منصوبے کے پہلے مرحلے میں نومبر 2019 کو 5 سے زائد شاخیں رکھنے والے ریستورانوں کو اس حکم پر عمل کرنے کا پابند بنایا جائے گا اور دوسرے مرحلے میں سنہ 2020ء کے اندر تمام دیگر ریستورانوں، ہوٹلوں اور کیٹررز کو اس منصوبے میں شامل کر لیا جائے گا۔"

خلیج کے سیاحتی مرکز دبئی نے سال 2018 کے دوران ایک کروڑ 59 لاکھ سیاحوں کی میزبانی کی جنہوں نے شہر کی مختلف سہولیات سے بھرپور فائدہ اٹھایا۔