مکہ مکرمہ : ہسپتال سے نومولود بچی اغوا کرنے والی خاتون کی شناخت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مکہ مکرمہ میں پولیس کے میڈیا ترجمان محمد الغامدی کے مطابق 11 رمضان کو جدہ ضلع کے ایک ہسپتال سے نومولود بچی کو اغوا کرنے والی خاتون کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق اغوا کار ایک مقامی خاتون ہے جس کی عمر 50 سے 60 برس کے درمیان ہے۔

مکہ مکرمہ صوبے کی پولیس نے باور کرایا ہے کہ سعودی وزارت داخلہ وطن ، شہریوں اور مقیم افراد کی سیکورٹی کی خواہاں ہے۔ پولیس نے کہا کہ سیکورٹی ادارے معاشرے کے امن ، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے والوں کے ساتھ پوری طاقت اور سختی سے نمٹیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں