.

اومانی وزیرخارجہ کا دورہ تہران، اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایران کے سرکاری خبر روساں‌ اداروں‌کے مطابق خلیجی ریاست سلطنت اومان کے وزیرخارجہ یوسف بن علوی نے گذشتہ روز ایران کا دورہ کیا جہاں انہوں‌ نے اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف سے ملاقات کی۔

ایران کی سرکاری نیوزایجنسی 'ایرنا' کے مطابق اومان کے وزیرخارجہ یوسف بن علوی اور جواد ظریف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں‌ملکوں‌ کےدرمیان باہمی تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

خیال رہے کہ اومانی وزیرخارجہ نے ایک ایسے وقت میں ایران کا دورہ کیا ہے جب امریکا اور ایران جنگ کے دھانے پر ہیں۔ دونوں‌ رہ نمائوں کے درمیان مشرق وسطیٰ میں پائی جانے والی کشیدگی اور امریکی فوج کی تعیناتی پر بھی بات چیت کی گئی۔

امریکا اور ایران کےدرمیان نہ صرف کشیدگی پائی جا رہی ہے بلکہ دونوں‌ملکوں کےدرمیان لفظی جنگ بھی جاری ہے۔ گذشتہ روز ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا تھا کہ انسانیت کے قتل عام کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہوں گے اور نہ ہی اس طرح کے ارادے ایران کو مٹا سکتےہیں۔