.

’’اکیلے کھانا کھاتے ڈر تا ہوں‘‘ بزرگ شہری نے پولیس بلوا لی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

دبئی پولیس کی جنرل ڈائریکٹوریٹ کے کمانڈ اینڈ کنڑول کے سربراہ کرنل ترکی بن فارس نے بتایا ہے کہ کنڑول روم میں مدد کے لئے موصول ہونے والی فون کالز میں بسا اوقات ایسی کالز موصول ہوتی ہیں جن کا ہنگامی صورتحال سے قطعاً کوئی تعلق نہیں ہوتا، تاہم شہری یا تارکین وطن ایسی کالز تواتر کے ساتھ کرتے ہیں۔

کرنل ترکی بن فارس نے بتایا کہ ہنگامی سروس نمبر پر بعض اوقات انتہائی مضحکہ خیز کالز موصول ہوتی ہیں۔ حالیہ دنوں میں موصول ہونے والی ایک کال کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا’’ کہ ہمیں ایک بزرگ شہری کی کال موصول ہوئی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے گھر میں اکیلے ہیں اور انہیں اکیلے کھانا کھاتے ہوئے ڈر لگتا ہے۔

مقبول عام عرب روزنامہ ’’الامارات الیوم‘‘ کے مطابق کرنل ترکی بن فارس نے بتایا کہ ہم نے اس کالر کی کال کو انسانی بنیادوں پر سنا، اسے ہنگامی کالز کے طور پر ڈیل نہیں کیا جا سکتا تھا، تاہم انسانی پہلو سے ہم نے اس کال کو سن کر بزرگ شہری کو کھانے میں جا کر کمپنی دی تاکہ وہ مایوسی میں کوئی انتہائی اقدام نہ اٹھا لے۔