اسدی فوج کا حماۃ کے قریب بم بردار ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

شام کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق سرکاری فوج نے حماۃ کے ہوائی اڈے کے قریب بموں سے لیس بغیر پائلٹ ڈرون طیارہ مار گرایا۔

سرکاری ٹی وی چینل کے مطابق ڈرون طیارہ 'النصرہ محاذ' کے دہشت گردوں کی جانب سے بھیجا گیا تھا۔

خیال رہے کہ النصرہ فرنٹ شمالی شام کے وسیع علاقے پر قابض ہے۔ سرکاری فوج اور اس کی حامی روسی فوج کی النصرہ فرنٹ کے ساتھ خون ریز جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔

شام میں امریکا کی دعوت پر بدھ کے روز فائر بند کے بعد شمال مغربی شام میں‌ ایک بارپھر جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ بشارالاسد کی فوج شام میں اپوزیشن کے آخری مضبوط گڑھ میں ایک بڑے حملے کی تیاری کر رہی ہے۔

اسدی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گذشتہ ماہ کے آخر میں شمال مغربی شام میں باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری شروع کی تھی۔

شامی اپوزیشن کے حامی ذرائع ابلاغ اور شام میں انسانی حقوق کے ادارے 'آبزرویٹری' کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ بدھ کو اسدی فوج نے فضائی بمباری کے سائے میں پیش قدمی کی کوشش کی تھی۔

اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق شامی فوج کی طرف سے بمباری کے باعث ایک لاکھ 80 ہزار افراد کی نقل مکانی کا خدشہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں