شاہ سلمان رمضان المبارک کا آخری عشرہ حرم کی ہمسائیگی میں گذارنے مکہ پہنچ گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی فرمانروا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود جدہ سے مکہ معظمہ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ماہ صیام کا آخری عشرہ مسجد حرام کی ہمسائیگی میں گذاریں گے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شاہ سلمان کے مکہ معظمہ میں الصفا شاہی محل پہنچنے پر شہزادہ فیصل بن ترکی بن عبداللہ، خادم الحرمین کے مشیراور مکہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل، شہزادہ محمد بن نواف بن عبدالعزیز، شہزادہ بدر بن سلطان بن عبدالعزیز، سیکرٹری مکہ ڈاریکٹوریٹ شہزادہ فیصل بن محمد بن وکیل اور انسانی حقوق کے معاون خصوصی شہزادہ سعود بن سلمان بن عبدالعزیز نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر شاہی دیوان کے مشیر اور علماء‌ کونسل کے رکن الشیخ ڈاکٹر صالح بن عبداللہ بن حمید، حرمین شریفین کے امور کے سربراہ الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان بن عبدالعزیز السدیس، علماء‌ کونسل کے رکن ڈاکٹر سعد بن ناصر الشثری، سیکرٹری مکہ انجینئر محمد القویص، ڈائریکٹر سیکیورٹی جنرل میجر جنرل خالد الحربی، ڈائریکٹر شہری دفاع سلیمان العمرو، مکہ کے پولیس چیف میجر جنرل عید العتیبی اور دیگرعہدیدار بھی موجود تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں