صنعاء: حوثیوں نے یمن کے حکومتی عہدے دار کا گھر لُوٹ لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

صنعاء میں اتوار کی شام حوثی ملیشیا نے یمن کی آئینی حکومت میں وزارت اطلاعات کے سکریٹری نجیب غلاب کا گھر لُوٹ کر اپنے قبضے میں لے لیا۔

غلاب نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ "سرکش حوثی جماعت نے صنعاء میں میرے بنگلے پر قبضہ کر لیا اور اس میں رہنے والے میرے چچا زاد بھائیوں کو مجبور کر دیا کہ وہ اس مکان کو کرائے پر دے دیں"۔

غلاب کے مطابق اتوار کے روز مغرب کی اذان کے ساتھ ہی حوثی ملیشیا کے کارندوں نے وحشی درندوں کی طرح میرے گھر پر دھاوا بول دیا۔

سال 2014 کے اواخر کے بعد سے حوثی ملیشیا نے اپنے قبضے میں آنے والے تمام علاقوں میں اپنے حریفوں کے خلاف گھروں کو لوٹنے اور ان کو دھماکے سے اڑا دینے کی روش اپنائی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں