.

عراقی عدالت کا داعش سے وابستہ تین فرانسیسوں کو فنا کے گھاٹ اتارنے کا حکم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراقی عدلیہ کے حکام کے مطابق بغداد کی ایک فوجی عدالت نے فرانس سے تعلق رکھنے داعش کے تین جنگجوئوں کو سزائے موت کا حکم دیا ہے۔

عراقی حکام کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز بغداد کی عدالت نے 13 ملزمان کو موت سمیت دیگر سزائیں سنائیں۔ شام میں امریکی حمایت یافتہ ڈیموکریٹک فورسز نے داعش سے وابستہ 13 ملزمان عراق کے حوالے کیے تھے۔

عراقی جوڈیشل حکام نے فرانس سے تعلق رکھنے والے داعش کے تین جنگجوئوں کی شناخت ظاہر نہیں‌ کی گئی۔

خیال رہے کہ عراق کے صدر برھم صالح نے فروری میں دورہ فرانس کے دوران کہا تھا کہ عراق کی عدالتوں میں 13 فرانسیسی ملزمان کے خلاف ملکی قوانین کے تحت مقدمات چلائے جائیں گے۔