.

اسلامی سربراہ کانفرنس کے سلسلے میں تمہیدی اجلاس کا انعقاد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں 14 ویں اسلامی سربراہ کانفرنس کے سلسلے میں سینئر اہل کاروں کا تمہیدی اجلاس جدہ شہر میں منعقد ہوا۔

اجلاس کے افتتاحی سیشن میں سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے سکریٹری برائے بین الاقوامی امور ڈاکٹر عبدالرحمن الرسی نے تمہیدی اجلاس کی صدارت ترکی کے مندوب سے وصول کی۔ ترکی گذشتہ (13ویں) اسلامی سربراہ اجلاس کا صدر تھا۔

سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی SPA کے مطابق تمہیدی اجلاس میں مکہ میں سربراہ اجلاس کے ایجنڈے اور ورکنگ پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔

اسلامی سربراہ کانفرنس کے سلسلے میں وزراء خارجہ کی سطح پر تمہیدی اجلاس کل بدھ کے روز ہو گا۔

اسلامی سربراہ اجلاس جمعہ 31 مئی کو مکہ مکرمہ میں ہو گا۔ اس سے قبل جمعرات 30 مئی کو عرب لیگ اور خلیج تعاون کونسل کے ہنگامی اجلاسوں کی میزبانی بھی مکہ مکرمہ میں ہو گی۔ ان ہنگامی اجلاسوں کی دعوت سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے دی گئی۔ اس کا مقصد خلیج میں دہشت گرد حملوں کو زیر بحث لانا ہے جن میں فجیرہ کی امارت کے ساحل کے نزدیک بحری جہازوں کو نشانہ بنانا اور سعودی عرب میں ارامکو کمپنی کے دو آئل پمپنگ اسٹیشنوں پر حملے شامل ہیں۔