.

حرم مکی میں تحفظ اور امان کا پیغام دیتی ننھے پُھولوں کی تصاویر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مکہ مکرمہ میں "حرمین پریذیڈنسی" کے فوٹوگرافروں کے کیمروں کی آنکھ نے حرم مکی میں ننھے بچوں کی تصاویر محفوظ کی ہیں۔ یہ بچے اپنے اہل خانہ کے ساتھ روحانی فضاؤں میں راحت اور امان کے احساس کے حامل نظر آتے ہیں۔

اس سلسلے میں ماہ مبارک میں دن اور رات کے اوقات میں بچوں کی یہ تصاویر مختلف مواقع اور حالات میں لی گئیں۔ تاہم ان سب میں ایک ہی پیغام نظر آتا ہے اور وہ ہے امان اور تحفظ کا احساس ...

حرم مکی میں مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کی جانب سے بالخصوص رمضان کے سیزن میں بچوں کی خصوصی دیکھ بھال کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد اپنے بچوں کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لیے یہاں آتی ہے۔ اس دوران بچوں کے کھونے اور اپنے گھر والوں سے بچھڑ جانے کے واقعات پیش آتے ہیں جس کے لیے متعلقہ اداروں کے کارکنان انتہائی مستعد اور چوکنا رہتے ہیں۔