الضالع میں حوثیوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا ہے : عرب اتحاد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کی فورسز نے الضالع صوبے میں حوثی ملیشیا کو نشانہ بنانے کے لیے ایک کارروائی کا آغاز کیا ہے۔

عرب اتحاد نے بدھ کے روز بتایا ہے کہ یہ آپریشن بین الاقوامی اور انسانی قوانین کے ساتھ موافقت رکھتا ہے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات کر لیے گئے ہیں۔

عرب اتحاد نے صوبے میں شہریوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نشانہ بنائے جانے والے ٹھکانوں کے نزدیک نہ آئیں۔

عرب اتحاد کے بیان میں باور کرایا گیا ہے کہ الضالع میں آپریشن کا مقصد حوثیوں کی جانب سے دشمنانہ کارروائیوں پر عمل درامد پر روک لگانا ہے۔ اتحاد کے مطابق علاقائی اور بین الاقوامی امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے حوثی ملیشیا کے خلاف کوششوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں