.

خلیج سربراہی اجلاس مکہ المکرمہ میں شروع ہو گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی میزبانی میں خلیج تعاون کونسل کا ہنگامی اجلاس مکہ المکرمہ میں شروع ہو گیا۔

یہ سربراہی اجلاس سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر بلایا گیا ہے جس میں خطے کے اندر ایرانی کشیدگی میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ جی سی سی سربراہی اجلاس کے بعد جمعرات ہی کی رات عرب لیگ کا سربراہی اجلاس ہو گا جبکہ جمعہ کو اسلامی تعاون تنظیم ’’او آئی سی‘‘ کا اجلاس ہو گا۔

سعودی فرمانروا کی دعوت پر بلائے گئے خلیجی اور عرب سربراہی اجلاس کے ایجنڈے میں اہم آئیٹم عرب خطے میں ایرانی دھمکیاں ہیں۔

اس بات کا امکان ہے کہ ایرانی دھمکیوں پر #مکہ_سمٹ میں تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد انہیں روکنے کے طریقوں پر غور کیا جائے بالخصوص اماراتی سمندری حدود میں فجیرہ کے قریب دو سعودی آئل ٹینکروں اور سعودی عرب کے آئل پمپنگ اسٹیشنز پر حملوں کے تناظر میں اس دھمکیوں پر گفتگو کا امکان بڑھ گیا ہے۔ الزام ہے کہ ان حملوں کو ایرانی ایجنٹوں نے سپاہ پاسداران انقلاب کے حکم پر عملی جامہ پہنایا ہے۔