.

ایرانی جہازوں کا محاصرہ ۔۔۔ بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر ایندھن نہ ملنے کی شکایت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ان کے ملک نے شہری ہوابازی سے متعلق اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم سے شکایت کی ہے کہ عالمی پابندیوں کی وجہ سے غیر ملکی ہوائی اڈوں پر ایرانی فضائی کمپنی کے مسافر طیاروں کو ایندھن فراہم نہیں کیا جا رہا۔ ایرانی شہری ہوابازی اور بین الاقوامی امور کے ڈائریکٹر مرتضی دھقان نے بتایا کہ انہوں نے اس ضمن میں بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کو مطلع کر دیا ہے۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ موجودہ مشکل صورتحال ایران کے خلاف امریکی پابندیوں میں شدت کی باعث پیدا ہوئی ہے۔ بقول مرتضیٰ دھقان ایران کے خلاف عاید پابندیاں تمام بین الااقومی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

امریکا نے ایران ائر سمیت تہران کی متعدد فضائی کمپنیوں پر تنازعات کی زد میں آنے والے مشرق وسطیٰ کے مختلف علاقوں تک فوجی کمک اور اسلحہ پہنچا کر امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کی تھی۔

انقرہ میں چار گھنٹے پرواز لیٹ

مرتضیٰ دھقان نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد ایران کے دوسرے ملکوں سے تعلقات ختم کرانا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی کمپنیوں کو تیل پہنچا کر اس مشکل کا حل نکالنے کی کوشش کی جائے گی۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’ایرنا‘‘ نے بتایا ایرانی جہازوں کو تیل نہ ملنے سے متعلق تازہ مشکل جرمنی کے فرینکفرٹ ہوائی اڈے پر پیش آئی۔ اپنی رپورٹ میں ان کا کہنا تھا اس وجہ سے پرواز آٹھ گھنٹے لیٹ ہوئی جبکہ انقرہ میں تیل نہ ملنے کی وجہ سے ایک ایرانی پرواز کی روانگی میں چار گھنٹے تاخیر ہوئی۔

گھنٹوں جاری رہنے والے مذاکرات کے دوران مسافر غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے، تاہم بعد میں ہوائی اڈے کے باہر سے دو آئل ٹینکر لا کر طیاروں کو تیل فراہم کیا گیا۔