.

جارحیت اور تخریب کاری کا پوری جرات کے ساتھ مقابلہ کریں گے: شاہ سلمان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے کہا ہے کہ ہمارے ملکوں کو جارحیت اور تخریب کاری کی منظم سازشوں‌ کا سامنا ہے مگر ہم دشمن کی جارحیت اور تخریب کاری پر خاموش تماشائی نہیں رہیں گے بلکہ ڈٹ کر مقابلہ کریں‌ گے۔

شاہ سلمان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ 'ٹویٹر' پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ عرب اور مسلمان ممالک کی قیادت مکہ معظمہ میں اس لیے سر جوڑ کر بیٹھی تاکہ ہم اپنی اقوام کے بہتر مستقبل کی بنیاد رکھیں اور عالم اسلام اور عرب ممالک کی سلامتی کو مضبوط بنائیں۔

شاہ سلمان کی طرف سے یہ ٹویٹ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب 14 اسلامی سربراہی کانفرنس مکہ مکرمہ میں جاری ہے۔

اس سے قبل جمعرات کے روز ریاض عرب سربراہ اجلاس اور خلیجی ممالک کے سربراہ اجلاس کی میزبانی بھی کرچکا ہے۔ عرب اور خلیجی سربراہ کانفرنسوں میں ایران کی طرف سے عرب ملکوں‌ میں مداخلت اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کی شدید مذمت کی گئی۔