.

یمنی فوج کی کارروائی: الضالع میں حوثی ملیشیا کا کرنل ساتھیوں سمیت ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن میں سرکاری فوج اور مزاحمتی ملیشیا نے الضالع گورنری میں لڑائی کے دوران حوثی ملیشیا کے اہم کمانڈر کرنل ھشام الغربانی کو اس کے ساتھیوں سمیت موت کے گھاٹ اتار دیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق الضالع گورنری میں حوثی ملیشیا اور سرکاری فوج کے درمیان گھمسان کی جنگ ہوئی جس کے بعد سرکاری فوج متعدد علاقے باغیوں سے آزاد کرانے میں کامیاب ہوگئی۔

یمنی فوج اور مزاحمتی ملیشیا کی حوثی ملیشیا کے ساتھ الضالع میں الفاخر کےمقام پر گھسان کی لڑائی ہوئی جس میں حوثی ملیشیا کا اہم کمانڈر ہلاک ہوگیا۔ اس کے علاوہ قعطبہ ڈاریکٹوریٹ میں‌بھی حوثی ملیشیا کے ساتھ گھسام کی جنگ ہوئی۔

ادھر یمن کی سرکاری فوج نے الفاخراوردیگرمقامات سے حوثی ملیشیا کو پسپا کردیا۔ لڑائی میں درجنوں‌حوثی شدت پسند ہلاک اور زخمی ہوگئے۔